وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات ، وزارت اطلاعات کے مالیاتی امور اورعالمی معاشی ماڈلز کے بارے میں آگاہ کیا جہاں تفریحی صنعت ملکی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اسلام آباد ۔ 09 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات وزیراعظم …

وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات ، وزارت اطلاعات کے مالیاتی امور اورعالمی معاشی ماڈلز کے بارے میں آگاہ کیا جہاں تفریحی صنعت ملکی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے

اسلام آباد ۔ 09 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات وزیراعظم کے وژن کے مطابق براڈ کاسٹنگ اور پروڈکشن پالیسی پر کام کر رہی ہے، اس پالیسی کا مقصد پاکستان میں فلم، سیاحت، ثقافت اور قومی بیانیے کا فروغ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت اطلاعات کے مالیاتی امور سے متعلق بریف کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے عالمی معاشی ماڈلز کے بارے میں آگاہ کیا جہاں تفریحی صنعت ملکی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق وزارت براڈ کاسٹنگ اور پروڈکشن پالیسی پر کام کر رہی ہے، پالیسی کا مقصد پاکستان میں فلم، سیاحت، ثقافت اور قومی بیانیے کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت کے ذریعے تفریح مواقع کے ساتھ برداشت کے کلچر کوفروغ دینا ہے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیر مملکت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کیا اور فروغ دیا اور مستقبل میں بھی اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے آرٹ، ثقافت اورقومی ورثہ کی اہمیت سے آگاہ ہے اور اسے فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ ملاقات کے دوران وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply