اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 256صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ نے خود اس بات پر مہر ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے پانچ ادوار حکومت میں ریاست کے ایک پیسے کی کرپشن ‘خردبرد یا کمیشن نہیں لیا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے اس میں سے توقع، اندیشے، …
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کاایم این اے دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 256صفحات پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ نے خود اس بات پر مہر ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے پانچ ادوار حکومت میں ریاست کے ایک پیسے کی کرپشن ‘خردبرد یا کمیشن نہیں لیا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے اس میں سے توقع، اندیشے، خدشہ اور امکان کے الفاظ نکال دیئے جائیں تو یہ محض خیالات کا مجموعہ رہ جاتا ہے، کسی کو جھوٹا اور فریبی کہنے کی اجازت جے آئی ٹی کو کس نے دی؟ جے آئی ٹی نے کس قانون کے تحت کسی کو جھوٹا کہا؟‘شریف فیملی کے وکلاءآئندہ ہفتے سماعت کے موقع پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چینلنج کرتے ہوئے لگائے گئے ہر الزام کا جواب دیں گے‘ بتایا جائے کہ ان 13سوالات کا جوابات کہاں ہیں جس کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی تھی ‘جے آئی ٹی رپورٹ کے الفاظ خود ہی بددیانتی اور ہمارے تحفظات کی تصدیق کر رہے ہیں ‘محمد نواز شریف ایک نظریہ کا نام ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں نہ تو نئی ہیں اور نہ ہی آخری، ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کے رنگ بدلتے رہے ہیں‘ اس دفعہ بھی سازش ناکام ہو گی اور سازش کرنے والے بے نقاب ہونگے ،کسی کو کسی سوال کے جواب کا علم نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے ۔وہ بدھ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایم این اے دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں ۔








