وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کی سکیورٹی اور تحفظ کے بل کا ابتدائی مسودہ منظوری کےلئے آئندہ ہفتہ کابینہ کی قانون ساز کمیٹی میں پیش کیا جائے گا ، مجوزہ بل میں صحافیوںکےلئے ویلفیئر فنڈ کے قیام کی تجویز اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی گائیڈ لائنز بھی شامل …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کی سکیورٹی اور تحفظ کے بل کا ابتدائی مسودہ منظوری کےلئے آئندہ ہفتہ کابینہ کی قانون ساز کمیٹی میں پیش کیا جائے گا ، مجوزہ بل میں صحافیوںکےلئے ویلفیئر فنڈ کے قیام کی تجویز اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کی گائیڈ لائنز بھی شامل کی گئی ہیں اور مسودہ پر ملک کی تمام صحافی تنظمیوں سے مشاورت کی گئی، پیمرا قوانین کے تحت ہر ٹی وی چینل کےلئے ایڈیٹوریل کمیٹی کا ہونا ضروری ہے، ہر چیز پیمرا کے ذریعے کنٹرول نہیں ہو سکتی، پی ٹی وی پر عید شو میں ایک قومیت کامذاق اڑانے کا معاملہ انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، معاملے پر پرڈیوسر، سکرپٹ رائٹر اورایڈیٹوریل کمیٹی کو معطل کیا گیا ۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ صحت سے متعلق کوئی بھی اشتہار متعلقہ مستند اداروں کی منظوری کے بغیر نہیں دیا جاسکتا ۔ میڈیا میں نشر کئے جانے والے مواد سے متعلق پہلے ہی بہت سخت قوانین موجود ہیں اور ضابطہ اخلاق بھی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply