اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج شریف فیملی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل اور عدالت کو مطلوب تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دی ہیں، پاناما دستاویزات میں محمد نواز شریف کا کہیں نام نہیں ، عمران خان نے سیاسی مقاصد کیلئے محمد نواز شریف کا نام پاناما کیس سے جوڑا، محمد نواز شریف …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج شریف فیملی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل اور عدالت کو مطلوب تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دی ہیں، پاناما دستاویزات میں محمد نواز شریف کا کہیں نام نہیں ، عمران خان نے سیاسی مقاصد کیلئے محمد نواز شریف کا نام پاناما کیس سے جوڑا، محمد نواز شریف کا وزیراعظم ہونا پاکستان کیلئے خوش قسمتی ہے انہوں نے پاکستان کو جوہری طاقت بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنایا ہے ،پاکستان کو پہلا ہیلتھ کیئر،ایجوکیشن پروگرام اور توانائی کے منصوبے دیے ہیں ،عمران خان آئندہ 19 ماہ کیلئے جھوٹ کی سیاست چھوڑدیں اور پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں اور ملک کو آگے بڑھنے سے نہ روکیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو سب سے پہلے اس کیس کے حوالے سے وزیراعظم نے خط لکھا تھا اور وہ چاہتے تھے کہ سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ کرے جس کے بعد رٹ پٹیشن ہوئی تو وزیراعظم نے کہا کہ وہ نہ تو اس کی مینٹین ایبلٹی اور ایڈ مسیبلٹی کو چیلنج کریں گے اور نہ ہی تمام قانونی حق اور استثنیٰ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم اپنے بچوں کا قانونی حق اور سہولت حاصل نہیں کی کیونکہ وزیراعظم چاہتے تھے کہ سپریم کورٹ جس طرح چاہے اس کیس کی سماعت کرے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے پہلے نہیں تیسری مرتبہ عوام کی عدالت سے منتخب وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنوں اور جلسے جلوسوں میں جھوٹے الزامات لگائے گئے، مریم نواز کو اس کیس کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ مریم نواز لندن فلیٹ کی بینی فشل آنر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں ، شریف فیملی نے عدالت کو مطلوبہ تمام دستاویزات پیش کئے ہیں۔








