اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان تین سال تک جھوٹ بولنے اور انتشار کی سیاست کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، ان کی پٹیشن کے کتنے حصے عدالت میں پڑھ کر سنائے گئے جن پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل ہی پیش ہی نہیں کئے اور پٹیشن کے ان …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان تین سال تک جھوٹ بولنے اور انتشار کی سیاست کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، ان کی پٹیشن کے کتنے حصے عدالت میں پڑھ کر سنائے گئے جن پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل ہی پیش ہی نہیں کئے اور پٹیشن کے ان حصوں سے عمران خان خود اور ان کے وکیل پیچھے ہٹ چکے ہیں، وزیراعظم نے کسی بھی تقریر میں، چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر، جھوٹ نہیں بولا اور نہ ان میں کوئی تضاد ہے، نہ ہی وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالت سے کسی قسم کا استثنیٰ نہیں مانگا، ایسا کرنا ہوتا تو وہ اس کیس کی مینٹینبلٹیکو چیلنج کرتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اور عدالت عظمیٰ سے کہا کہ اس کیس کو سنا جائے، تمام عوام اور اراکین پارلیمنٹ پر جو قانون لاگو ہوتا ہے وہی قانون وزیراعظم پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پہلی پٹیشن میں کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو برطرف کردیا جائے کیونکہ انہوں نے ٹیکس چوری کی ہے، ان کی پٹیشن کے کتنے حصے عدالت میں پڑھ کر سنائے گئے جن پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل ہی پیش ہی نہیں کئے اور پٹیشن کے ان حصوں سے عمران خان خود اور ان کے وکیل پیچھے ہٹ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان میڈیا پر کہتے رہے کہ وزیراعظم یوٹرن لے رہے ہیں اور انہوں نے عدالت سے استثنیٰ مانگا ہے۔








