اسلام آباد۔ ( اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب خود چور اور جھوٹے ہیں اسی لیے ان کو ہر کوئی چور نظر آتا ہے، عمران صاحب آپ کی جھوٹی اور منفی سیاست ختم ہونے جارہی ہے اس لیے آپ نے دھرنے اور کنٹینر کی زبان بولنی شروع کر دی ہے،عمران صاحب اقتدار کی ہوس نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ،عمران خان وہ کٹھ پتلی ہیں جس نے پاکستان دشمن عناصر کے اشاروں پر پچھلے 4 سال سے تماشہ لگایا ہوا ہے،خان صاحب دوسروں کی بہنوں اور بیٹیوں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں ،اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر اس کو قبول کریں ،اللہ تعالی پاکستان کو اور پاکستان میں جمہوریت کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے، عمران خا ن نے میڈیا پر جو تنقید کی ہے ، میں بطور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اس کی مذمت کرتی ہوں، وزیر اعظم اور انکے خاندان کا تیسری بار احتساب ہو رہا ہے،وہ احتساب سے کبھی نہیں گھبراتے ،جے آئی ٹی پر شریف فیملی کے آئینی و قانونی تحفظات دور کئے بغیر کسی قسم کی تحقیقات نامکمل ہوںگی،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں دہشتگردی کا خاتمہ کرتے ہوئے امن و امان قائم کیا ، سی پیک جیسا بڑا منصوبہ دیا ، جس طرح وزیر اعظم نواز شریف نے آئین و قانون کی پاسداری کی، وہی پاسداری تمام اداروں پر لاگو ہوتی ہے، عمران خان بھی وزیر اعظم کی طرح آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نتھیا گلی سے اتر کر عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب خود چور اور جھوٹے ہیں اسی لیے انکو ہر کوئی چور نظر آتا ہے ،عمران صاحب کو یقین ہو چکا ہے کہ ان کی جھوٹی اور منفی سیاست ختم ہونے جارہی ہے اس لیے انہوں نے دھرنے اور کنٹینر کی زبان بولنی شروع کر دی ہے۔