اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے اس وقت بھی صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا جب ان کو اور حکومت کو سسلین مافیا اور گاڈ فادر کہا گیا، نوازشریف احتساب کے عمل سے راہ فرار اختیار کرنیوالوں میں سے نہیں ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ کو خود …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے اس وقت بھی صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا جب ان کو اور حکومت کو سسلین مافیا اور گاڈ فادر کہا گیا، نوازشریف احتساب کے عمل سے راہ فرار اختیار کرنیوالوں میں سے نہیں ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ کو خود کمیشن بنانے کےلئے خط لکھا ، عدالت میں خود کو اور پورے خاندان کو جھوٹے الزامات کے باوجود پیش کیا، اس کے بعد جو متنازعہ جے آئی ٹی بنی، اس کے سامنے بھی پورے خاندان کو پیش کیا، پھر نیب کورٹ اور ٹرائل میں خود اور اپنی بیٹی کو پیش کیا یوں ایک تاریخی دور شروع ہو ا ہے، نواز شریف نے جب خود کو احتساب کےلئے پیش کیا تو انہوں نے کہا یہ روایت خود رکھ رہے ہیں اور اب کوئی اس سے بھاگ نہیں سکتا، فیئر ٹرائل اور ناانصافی کی بات کرنا توہین عدالت نہیں ہوتا ،جمہوریت کے استحکام اور ووٹ کے تقدس کی بات کرنا جارحانہ انداز نہیں ہوتا ، یہ ان کا ایک موقف ہے، ، پاکستان کے تمام اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق اسی طرح کام کرنا ہوگا جس طرح محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنے تمام خاندان کو آئین و قانون کے سامنے پیش کیا ،سابق وزیراعظم کو عہدے سے تو ہٹا دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے ۔ وہ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہیں تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، شریف خاندان نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سالوںکے دوران ملک کو اندھیروں سے نکالنے‘ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کا تحفہ دینے اوردہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالے لیڈرکو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔








