اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ جناح کے دو قومی نظریے کی جیت ہوئی ہے، قائد اعظم پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے، عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن وہ وہاں پر شاپنگ کرنے میں مصروف ہیں، پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت ملک …
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ جناح کے دو قومی نظریے کی جیت ہوئی ہے، قائد اعظم پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے، عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن وہ وہاں پر شاپنگ کرنے میں مصروف ہیں، پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت ملک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گرفتار کیا تھا، حکومت نے نہیں، رانا ثناءاللہ کو ضمانت ملی ہے، کیس ختم نہیں ہوا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف 17 دن کے اندر تمام ثبوت عدالت کو دے دیئے تھے، رانا ثناءاللہ کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں، جب ٹرائل شروع ہو گا تو ساری چیزیں کلیئر ہوں گی، رانا ثناءاللہ کے وکلاءنے کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا، اے این ایف آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، سابق وزیر قانون کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ عدالت اور حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی لیکن وہ وہاں پر شاپنگ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک بین الاقوامی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نہ صرف فروغ دے بلکہ ہمارے درمیان جتنی بھی غلط فہمیاں ہیں انہیں دور کرے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ منشیات کے باعث نوجوان نسل مر رہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے اس مسئلے پر توجہ نہیں دی، سابقہ حکومتوں کے ادوار میں کمزور لوگوں کو پکڑا جاتا تھا، پہلی دفعہ طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ملک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔







