اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمہ کیلئے جدید ریسرچ، کامیاب ماڈلز اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جنگی بنیادوں پر بڑے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات کریں گے، ہمارے اقدامات کا محور منشیات کے بڑے اسمگلرز، ان کے ساتھ ملے ہوئے آفیشلز اور ان کے حواری ہوں گے، عام اور چھوٹے چھوٹے …
وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی کا منشیات کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمہ کیلئے جدید ریسرچ، کامیاب ماڈلز اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جنگی بنیادوں پر بڑے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات کریں گے، ہمارے اقدامات کا محور منشیات کے بڑے اسمگلرز، ان کے ساتھ ملے ہوئے آفیشلز اور ان کے حواری ہوں گے، عام اور چھوٹے چھوٹے منشیات فروش میرا ٹارگٹ نہیں۔ منشیات کے عادی افراد کا علاج اور بحالی کے اقدامات کریں گے۔ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے ادارے، ڈبلیو ایچ او اور انسداد منشیات کی وزارت کے اشتراک سے منشیات کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ان نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہمارا مشن ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ اس ماں اور باپ کی اذیت کے بارے میں سوچئے جس کی جوان اولاد منشیات کا شکار ہو جائے، ہمیں اس جنگ میں حکومت اور حکومتی اداروں کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔








