وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں، انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دیئے ہیں، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن کی صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں، انہوں …
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں، انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دیئے ہیں، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن کی صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں، انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔ منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور اسی تناظر میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے بچے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کی ہے، وہ قوم کی بیٹی ہیں اور ملک کے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پیش ہوئیں۔








