کوئٹہ۔08ستمبر(اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،اقوام عالم کو باور کرائیں گے کہ ہماری قربانیوں کو مانیں، زائرین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سمجھوتہ نہیں کریں گے،تمام پاکستانیوں کو عزت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماءاور مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔08ستمبر(اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،اقوام عالم کو باور کرائیں گے کہ ہماری قربانیوں کو مانیں، زائرین کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سمجھوتہ نہیں کریں گے،تمام پاکستانیوں کو عزت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماءاور مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز تفتان سرحد کا دورہ کیا جہاں امیگریشن اور زائرین کے معاملات کا جائزہ لیا، انہوں نے بتایاکہ سرحد پر امیگریشن کاو¿نٹرزکی تعداد بڑھادی گئی ہے جبکہ زائرین کی آمد و رفت کیلئے حج آپریشن کی طرح کا درست طریقہ کار واضح کریں گے، انہوں نے مزید بتایاکہ محفوظ اور آسان طریقے سے زائرین کی آمد و رفت کا صحیح نظام بنائیں گے، زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایران حکومت سے بھی بات کریں گے۔








