اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان اعتدال پسند اور ابھرتی ہوئی معیشت کے تناظر میں ملک کے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ون ورلڈ کیمپس روٹس ملینیم سکول میں فیکلٹی ممبران اور طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی ون ورلڈ کیمپس روٹس ملینیم سکول میں فیکلٹی ممبران اور طالب علموں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان اعتدال پسند اور ابھرتی ہوئی معیشت کے تناظر میں ملک کے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ون ورلڈ کیمپس روٹس ملینیم سکول میں فیکلٹی ممبران اور طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت نوجوانوں کی شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے، ہم نجی اور سرکاری سکولوں اور مدرسہ کے طالب علموں کو متحد کرکے ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے جو کہ ملک کی 65 فیصد آبادی کا حصہ ہیں، وہ ہمارا اہم اثاثہ ہیں، ہم انہیں جدید مہارتوں کی تربیت دے کر ابھرتے ہوئے ہنرمند افراد میں شامل کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستانی نوجوانوں کو مذہبی، لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کو اندر سے کمزور کیا جا سکے، ہم پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے مسلط کی گئی ہائبرڈ جنگ کا اپنے نوجوانوں سے مل کر مقابلہ کریں گے، ہمارے نوجوان ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک منصوبوں کے خلاف جوابی بیانیہ کے ذریعے اس کے مذموم عزائم کا مقابلہ کریں گے، چاہئے سائبر ہو یا میڈیا ہر سطح پر ہمارے نوجوان دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نئی ویزا پالیسی شروع کر رہی ہے جس کے تحت 60 ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایئرپورٹس پر اترنے والے غیر ملکیوں کا ہمارے غیر ملکی زبان سیکھنے والے نوجوان ان کی مقامی زبان میں ان کا استقبال کریں گے، ہم پاکستان کا حقیقی کلچر پیش کرکے دنیا میں نیا بیانیہ دیں گے، ہم نوجوانوں کیلئے مختلف زبانوں کی مہارتوں کیلئے غیر ملکی زبانوں کے کورسز شروع کرنا چاہتے ہیں، ہم پاکستان میں اصلاحات کیلئے پروفیشنلز کو لانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طالب علموں کا وزیر مملکت کے ساتھ تفصیلی تعارفی سیشن ہوا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کیمپس کے کیفے ٹیریا کے موقع پر فراہم کی گئی خوراک کا معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے روٹس ملینیم سکول کی انتظامیہ پر زور دیا کہ کوئی بھی طالب علم کیفے ٹیریا کی حدود میں منشیات کے استعمال میں ملوث نہ پایا جائے۔








