پشاور۔23فروری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پلوامہ حملے میں اگر پاکستان ملوث ہے تو ثبوت دیئے جائیں، بھارت الزامات کی بجائے دلائل اور ثبوت سے بات کرے، تحقیقات میں بھارت کو تعاون کی پیشکش کی ہے، جنگوں سے تباہی اور امن سے خوشحالی آتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جناح کالج برائے خواتین پشاور یونیورسٹی میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کاجناح کالج میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
پشاور۔23فروری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پلوامہ حملے میں اگر پاکستان ملوث ہے تو ثبوت دیئے جائیں، بھارت الزامات کی بجائے دلائل اور ثبوت سے بات کرے، تحقیقات میں بھارت کو تعاون کی پیشکش کی ہے، جنگوں سے تباہی اور امن سے خوشحالی آتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جناح کالج برائے خواتین پشاور یونیورسٹی میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرشہریارآفریدی نے طلبہ پراپنی صلاحیتں اورتوانائیاں پاکستان کوخوشحالی وترقی کی جانب لے جانے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ملک کوطلبہ کی صلاحیتوں اورتوانائیوں کی ضرورت ہیں تاکہ پاکستان دنیاکے دیگراقوام کی صف میں اہم مقام حاصل کریں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں کروڑوں لوگ فٹ پاتھ پر سوتے ہیں لیکن بھارتی جنگی جنون ختم نہیں ہو رہا،مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں، پاکستان امن کاداعی ہے اورامن پرہی یقین رکھتاہے تاہم اگرملک پرجنگ مسلط کی گئی تواس کابھرپورجواب دینگے لیکن جنگ سے بڑے پیمانے پرانسانی ضیاع ہوگاجس کیلئے بھارت کوسنجیدگی سے سوچناچاہئے، ملک کی اکانومی بڑھ رہی ہے سیاحت کو فروغ ملا ہے، حکمران اور عوام سب جوابدہ ہیں۔








