اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے سندھ کے علاقہ گھوٹکی سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیا۔وزیر مملکت نے آئی جی سندھ کو جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ دونوں ہندو لڑکیاں پاکستان کی شہری ہیں، ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل 13 سالہ راوینا اور 15 سالہ رینہ کو ڈھرکی ٹاون سندھ سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔