اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، تمام صوبوں کے آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، تمام صوبوں کے آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امن و استحکام کے قیام کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی اتفاق ہوا۔
اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو درکار وسائل اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کیلئے وفاقی سطح پر خصوصی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہعوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔








