محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت سابق وزیراعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور ان کے وژن کے تحت دہشت گردی و توانائی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت سابق وزیراعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور ان کے وژن کے تحت دہشت گردی و توانائی کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ 2018ءکے عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے گی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت سابق وزیراعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ان کے وژن کے تحت دہشت گردی و توانائی کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں بھی امن و امان کی بحالی کے لیے موجودہ حکومت نے مثبت اقدامات کیے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا نے پاکستان کی ابھرتی معیشت اور پرامن ماحول کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری جیسے منصوبے بھی موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی وجہ سے ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صورتحال ملک کے لیے ٹھیک نہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے۔








