وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف مسلسل سازشوں میں لگے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سازشی عناصر سیاست میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ بالکل بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف مسلسل سازشوں میں لگے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سازشی عناصر سیاست میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ بالکل بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے بہت لگاﺅ ہے اور وہ اپنے قائد سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 4 سال سے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے دھرنوں کی سیاست کے ذریعے جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان نے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی سیاست کو متعارف کرایا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ سڑکوں پر انصاف تلاش کر رہے ہیں لیکن محمد نوا شریف نے عدالتوں میں اپنے کیسز کا سامنا کیا اور جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا، قومی معیشت کو مستحکم بنایا، کراچی میں امن کو بحال کیا اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جس کی وجہ سے لوگ پھر محمد نواز شریف کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

مزید خبریں