وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار خان آفریدی کاکوہاٹ گیریژن کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) کوہاٹ گیریژن کیڈٹ کالج میں چوبیسویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسیفران شہر یار خان آفریدی جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں اور قوم کا مستقبل آپ ہیں آپ پر بڑی ذمہ داری آنے والی ہے اس ملک وقوم …

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) کوہاٹ گیریژن کیڈٹ کالج میں چوبیسویں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسیفران شہر یار خان آفریدی جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں اور قوم کا مستقبل آپ ہیں آپ پر بڑی ذمہ داری آنے والی ہے اس ملک وقوم کی ترقی اور محفوظ و مستحکم بنانے میں آپ نے اہم کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے وقت میں ملک کی بھاگ ڈور آپ کے ہاتھوں میں ہوگی اس کے لیے عظیم طلباءآپ کو سخت سے سخت محنت کرنا ہوگی اسی محنت سے نہ صرف آپ ترقی کریں بلکہ اپنے والدین اور علاقے کا نام بھی روشن کریں گے۔تقریب میں چیئرمین بی اوجی ایس میجر جنرل اسد نواز نے بھی شرکت کی۔