وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا این اے 191 ڈیرہ غازی خان میں بلوچ لیوی اور بارڈر ملٹری پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان کا دورہ

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقے این اے 191ڈیرہ غازی خان میں بلوچ لیوی اور بارڈر ملٹری پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر موجودتھے۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ہدایت پر این ڈی ایم …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے حلقے این اے 191ڈیرہ غازی خان میں بلوچ لیوی اور بارڈر ملٹری پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر موجودتھے۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی طرف سے 100 کین سینٹائزر اور سپرے کیلئے جراثیم کش محلول فراہم کردیاگیا۔اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ ان کی درخواست پر دوست ملک چین نے 100 ٹن حفاظتی سامان بھجوایا جس میں سے اپنے حلقہ کیلئے کچھ حصہ لیا،جو این ڈی ایم اے نے بھیج دیا ہے جوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فرنٹ لائن ورکز کی حفاظت کیلئے استعمال ہوگا۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈی جی خان نے صوبہ میں سب سے پہلے زائرین کو خوش آمدید کہا۔ خوف کے ماحول اور تجربہ نہ ہونے کے باوجود ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی بہترین دیکھ بھال کرکے اچھے انتظامات کی مثال قائم کی جس پر بیوروکریسی،ڈاکٹرز،بی ایم پی،بلوچ لیوی،پولیس اور دیگر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ فراہم کردہ سینٹائزر اور محلول ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر افراد اور علاقوں کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔