وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

69

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے قبضہ مافیا سے 300 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروائی ہے‘ وزیراعظم صوبہ پنجاب میں بے گھر لوگوں کو بہت جلد شیلٹر ہوم کی فراہمی کا افتتاح کریں گے‘ پارلیمنٹرین کے بیرون ممالک سے علاج کرانے کی پابندی درست ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں پنجاب میں 300 بلین روپے مالیت سے زائد کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے جس میں محکمہ اوقاف کنٹونمنٹ پارکس سمیت دیگر سرکاری محکموں کی زمین شامل ہے۔ وزیراعظم جلد لاہور جائیں گے اور پنجاب کی حکومت کی کارکردگی کا مزید جائزہ لیا جائے گا جبکہ انتخابات کے دوران وزیراعظم نے بے گھر افراد کو شیلٹر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ وعدے کی تکمیل کے لئے وزیراعظم صوبہ پنجاب میں بے گھر افراد کو شیلٹر ہوم کی فراہمی کا افتتاح کریں گے۔