ڈاکٹر علامہ اقبال ؒکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

شاعرمشرق علامہ اقبال کے 84 ویں یوم وفات کے موقع پرچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں دعائیہ تقریب کااہتمام

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) ڈاکٹر علامہ اقبال ؒبرصغیر پاک و ہند کے عظیم رہنما تھے اور ان کی خدمات کو پاکستانی قو م ہمیشہ ناصر ف یاد رکھے گئی بلکہ احسان مند بھی رہے گی ۔ علامہ اقبال ؒ نے خطبہ آلہ آباد میں تصورِ پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی حاصل کرنے کی نئی روح پھونک دی جس سے ان کی مشترکہ منزل کی نشاندہی ہوئی ۔جمعہ کوپاکستانی قو م اور پوری ملت اسلامیہ نے مفکر اسلام اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے141 واں یوم ولادت کے موقع پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔علامہ اقبالؒ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزدی کے حصول کےلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا اور یہ اُسی جدوجہد کی برکت ہے کہ آج ہم ایک آزاد اور جمہوری وطن میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔علامہ اقبالؒ نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی تلقین کی انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ غلامی کے اندھیروں میں اپنی منزل کا سراغ کھو چکے تھے۔ ان کے افکار اور سوچ نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس کی برصغیر کے مسلمان کئی صدیوں سے کوشش کر رہے تھے۔ علامہ اقبالؒ کی فکر سے وابستگی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ان کی سوچ کو ناصرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوںمیں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور علامہ اقبالؒ نے پیش کیا تھا اور اس کو عملی جامہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے پہنایا۔