اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ حکومت کا ساتھ دیں، حکومت چاہتی ہے کہ فوری طور پر یہ معاملہ حل ہو تاکہ کنفیوژن ختم ہو۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ حکومت کا ساتھ دیں، حکومت چاہتی ہے کہ فوری طور پر یہ معاملہ حل ہو تاکہ کنفیوژن ختم ہو۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کا احترام کرتی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عوام نے 2018ءعام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کیا، اپوزیشن جماعتیں اس بات کا غصہ حکومت اور ملکی اداروں سے نہ لیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے نام نہاد مارچ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا، وزیر اعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز اٹھا رہے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دی جاتی رہیں، چاہتے ہیں کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کریں تاکہ قانون میں کوئی سقم باقی نہ رہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا مسلم امہ میں کلیدی کردار ہے اور ہم نے ہمیشہ مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے کوششیں کیں اور مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔








