اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت کے مثبت اقدامات کو اجاگر کریں، عوام بھی وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کثرت سے ہاتھ دھوئیں اور ایک دوسرے سے مصافحہ نہ کریں، وزیر اعظم عمران خان خود وائرس کے …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت کے مثبت اقدامات کو اجاگر کریں، عوام بھی وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کثرت سے ہاتھ دھوئیں اور ایک دوسرے سے مصافحہ نہ کریں، وزیر اعظم عمران خان خود وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا تو پوری قوم نے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کیا۔ علی محمد خان نے کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وباءکے خلاف صبر اور متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس عالمی وباءکی شکل اختیار کر چکا ہے، افراتفریحی اور لوگوں میں خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہیے جس سے لوگوں کی زندگیاں مفلوج ہوں۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ملک میں وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کو روکنے کیلئے حکومت کے بروقت اقدامات کی تعریف کی ہے۔








