وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی فیصل ۱ٓمد، انصاف یوتھ نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا علی انوار ناروکے بھائی رانا حسن نارو مرحوم کے قتل پر اظہار افسوس

فیصل آباد 07 ستمبر (اے پی پی ):پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما ووزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان پیر کے روز فیصل ۱ٓباد کا دورہ کیا۔موصوف اپنی ۱ٓمد کے بعد انصاف یوتھ نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا علی انوار نارو کی رہائش گاہ بھائی والاجھمرہ روڈ گئے اور ان کے بھائی رانا حسن نارو مرحوم کے قتل پر افسوس اور تعزیت کا اظہار و دعائے مغفرت …

فیصل آباد 07 ستمبر (اے پی پی ):پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما ووزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان پیر کے روز فیصل ۱ٓباد کا دورہ کیا۔موصوف اپنی ۱ٓمد کے بعد انصاف یوتھ نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا علی انوار نارو کی رہائش گاہ بھائی والاجھمرہ روڈ گئے اور ان کے بھائی رانا حسن نارو مرحوم کے قتل پر افسوس اور تعزیت کا اظہار و دعائے مغفرت جبکہ مذکورہ حملہ میں زخمی رانا علی انواراور یاسر شبیر کی عیادت کی۔ وزیر مملکت نے رانا علی انوار کے والد رانا انوار نارو کو بتایا کہ حملہ آور قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان ظالموں کو قانون کے مطابق عدالتی کارروائی کے بعد جلد کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ پولیس حکام کو بھی سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ۱ٓئی کے مخلص کارکن و رہنما جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں مشکل وقت میں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت رانا علی انوار نارو کے دکھ میں ان کے ساتھ اور برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونیوالوں کی بھی جلد صحت یابی کی دعا کی۔