فیصل آباد 07 ستمبر (اے پی پی ):پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما ووزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد دیگر اہم صنعتی و کاروباری شہروں کیلئے بھی جلد ڈویلپمنٹ پیکیجز کا اعلان کیا جائے گاجبکہ فیصل ۱ٓباد کیلئے 13 ارب روپے کے پیکیج سے شہر کی حالت بدلنے اور عوامی فلاح و خوشحالی کے اہم منصوبے مکمل کرنے میں مدد ملے …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
فیصل آباد 07 ستمبر (اے پی پی ):پی ٹی ۱ٓئی کے مرکزی رہنما ووزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے بعد دیگر اہم صنعتی و کاروباری شہروں کیلئے بھی جلد ڈویلپمنٹ پیکیجز کا اعلان کیا جائے گاجبکہ فیصل ۱ٓباد کیلئے 13 ارب روپے کے پیکیج سے شہر کی حالت بدلنے اور عوامی فلاح و خوشحالی کے اہم منصوبے مکمل کرنے میں مدد ملے گی اور چونکہ فیصل آباد ملک کو بڑا ریونیو کما کر دیتا ہے لہٰذا اس کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ پیر کی شام سرکٹ ہاﺅس فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی ۱ٓئی کے رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور کے چیئرمین فیض اللہ کموکا ایم این اے بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورنے کہا کہ کوئی شخص خواہ کسی بھی پارٹی کا کارکن ہو کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ فیصل ۱ٓباد انصاف یوتھ نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا علی انوار نارو کے بھائی رانا حسن نارو مرحوم کے قتل پر افسوس و تعزیت کے اظہاراور زخمی رانا علی انوارو یاسر شبیر کی عیادت کیلئے ہے کیونکہ پی ٹی ۱ٓئی کے مخلص کارکن و رہنما جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں مشکل وقت میں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام بحرانوں سے ۱ٓہستہ ۱ٓہستہ نکلتی جارہی ہے اور سب سے بڑا امتحان کورونا وائرس تھا لیکن اللہ کا فضل و کرم ہے کہ حکومت کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے اس عالمی وبا پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے اور انشاءاللہ اب جلد معمولات زندگی اور مکمل کاروباری، صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بحال ہوجا ئیں گی اور عوام کو جلد ریلیف کے حوالے سے خوشخبریوں کا ۱ٓغاز ہوجائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عوام نے عمران خان کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کا جواب اب عوام کو حکومت کی بہترین کارکردگی سے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کسی کو دوسری مرتبہ جیت نہیں ملتی لہٰذا اگر عوام نے وہاں سے پی ٹی ۱ٓئی کو دوبارہ کامیاب کروایا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے اور سابقہ حکومتوں نے مسائل کے جو انبار چھوڑے تھے ان سے بتدریج نکل کر اگلے تین سالوں میں ملک کی کایا پلٹ دی جائے گی اور عوام واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں جس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیا امید ہے اسی طرح باقی صوبوں میں بھی ہوگانیزخیبر پختونخواہ میں پولیس اور تعلیم کے شعبہ میں بہت بہتری آئی ہے اسلیے دعا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی طرح جلد پنجاب میں بھی پولیس کلچر اور صحت و تعلیم کے شعبہ میں تبدیلی آئے۔علی محمد خان نے کہا کہ فیصل آباد کے مسائل وزیر اعظم عمران خان کی نظر میںہیںاور وہ ان کے حل سمیت شہری تعمیر و ترقی کیلئے جلد خود اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر یوم فضائیہ اورشہداءو غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فضائی شاہینوں نے ابھی نندن کو چائے چکھنے کا موقع اورجو جواب دشمن کو 1965ءمیں دیا وہی پچھلے سال بھی دیاجو اس بات کا غماز ہے کہ اگر ہمارے ازلی دشمن نے ہمارے ملک کی طرف میلی ۱ٓنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو اسے اینٹ کا جواب پتھر سے اتنی بھرپور قوت کے ساتھ دیا جائے گا کہ اس کی ۱ٓنیوالی سات نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم خطہ میں امن چاہتے ہیں لیکن اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری قوم کی بچیوں میں بھی وطن پر جان نچھاور کرنے کا جذبہ موجود ہے جو کسی اور ملک یا قوم میں موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ناصر شہید کی والدہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ ناصر شہید کی ماں سے کہا کہ ناصر کی شہادت نے پوری قوم کو آپ سے جوڑ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ناصر شہید کے چھوٹے بھائی بھی پاس آﺅٹ ہوکر بھائی کا مشن مکمل کریں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ علاقائی تعصب کی بنیاد پر لڑائی کی سازش کو قوم پہچان چکی ہے تاہم آنے والی نسل کو شہداءکی کہانیوں اور عظیم داستانوں کے ذریعے بتانا ہوگاکہ ہماری ۱ٓزادی کیلئے انہوں نے کس طرح اپنی جانوں کے نذرانے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں کیونکہ اگر ایف اے ٹی اےف بروقت پاس نہ کیاگیا تواس سے ملک و قوم کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کو مضبوط کیا ہے اسلئے اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی نیز وہ امید کرتے ہیںکہ تمام جماعتیں پاکستان کی خاطر ایف اے ٹی ایف کو سپورٹ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس قسم کی تبدیلی چاہتے تھے ملکی حالات اور کورونا سمیت بعض دیگر بحرانوں کے باعث ابھی وہ سو فیصد تبدیلی نہیں آئی تاہم اداروں کو مضبوط کیا جارہا ہے تاکہ عوام حقیقی تبدیلی محسوس کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کو مضبوط کرنے کا ہے جبکہ اپوزیشن کی اے پی سی ڈھونگ ہے کیونکہ کل تک جو ایک دوسرے کو کرپٹ، چور، ڈاکو، لٹیرا کہہ کر سڑکوں پرگھسیٹنے کی باتیں کر رہے تھے وہ اب خود کو احتساب سے بچانے کیلئے ایک دوسرے کی بیساکھیوں کا سہارا لے رہے ہیں لیکن عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ کسی کو این ۱ٓر او نہیں ملے گا اور اب عوام بھی ایسے مفاد پرست ٹولے کو پہچان گئے ہیں جو اپنے ذاتی فائدے کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جماعت سندھ میں حکومت میں ہے لہٰذابلاول نے قوم کو کیا دینا تھاوہ کراچی والوں نے دیکھ لیا لیکن اب بھی با لآخر وزیر اعظم عمران خان ہی کراچی پہنچے ہیںاور کراچی کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک سے پیسے باہر نہ نکالنے کا پیغام دیا ہے اور نیب کو فری ہینڈ بھی فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ ملک سے لوٹ کر باہر لے جائی گئی قومی دولت واپس لا سکے۔قبل ازیں وزیر مملکت علی محمد خان انصاف یوتھ نارتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا علی انوار نارو کی رہائش گاہ بھائی والاجھمرہ روڈ گئے اور ان کے بھائی رانا حسن نارو مرحوم کے قتل پر افسوس اور تعزیت کا اظہار و دعائے مغفرت جبکہ مذکورہ حملہ میں زخمی رانا علی انواراور یاسر شبیر کی عیادت کی۔ وزیر مملکت نے رانا علی انوار کے والد رانا انوار نارو کو بتایا کہ حملہ آور قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان ظالموں کو قانون کے مطابق عدالتی کارروائی کے بعد جلد کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ پولیس حکام کو بھی سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ۱ٓئی کے مخلص کارکن و رہنما جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں مشکل وقت میں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت رانا علی انوار نارو کے دکھ میں ان کے ساتھ اور برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونیوالوں کی بھی جلد صحت یابی کی دعا کی۔








