وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کوئی دراڑ نہیں،ہماری جماعت محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی( وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کوئی دراڑ نہیں اور ہماری جماعت محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ منگل کو ایک …

پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کوئی دراڑ نہیں،ہماری جماعت محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔7 نومبر(اے پی پی( وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کوئی دراڑ نہیں اور ہماری جماعت محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت کے کارکنوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اس لیے جماعت میں کسی بھی قسم کی تفریق کی باتوں کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کے باوجود اس پر عملدرآمد کیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف احتسابی عمل کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں بھی اس عمل سے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کیس میں محمد نواز شریف پر کسی قسم کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور انہیں ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔ محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی توانائی بحران کے خاتمے سمیت ملک کے تما اہم مسائل کے حل کے لیے بہت لگن اور محنت سے کام کیا۔

Leave a Reply