وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سی ڈی اے کے سیکٹر سی 15، 16 کا دورہ

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کے سیکٹر سی 15، 16 کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی لینڈ اور ڈی سی سی ڈی اے بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت کو دورہ میں دونوں سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ، متاثرین سے مذاکرات، ان کی ادائیگیوں اور متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے علاقہ کے …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کے سیکٹر سی 15، 16 کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی لینڈ اور ڈی سی سی ڈی اے بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت کو دورہ میں دونوں سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ، متاثرین سے مذاکرات، ان کی ادائیگیوں اور متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے علاقہ کے عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے سی ڈی اے کو متاثرین کے مسائل فی الفور حل کرنے کی ہدایت کی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ کو عملی طور پر شروع کرنے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں سے زمینوں کی خریداری میں کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، خریداری اور ڈویلپمنٹ کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور مقامی لوگوں کی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں، سیکٹر ڈویلپمنٹ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خانپور ڈیم ریزر وائر سے ملحقہ خالی زمین کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ فی الفور اس کی چار دیواری کی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply