وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ہے اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ہے اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح عدلیہ کا احترام کرتے ہوئے خود کو باقاعدگی سے عدلیہ کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے محمد نواز شریف پر کرپشن کے مقدمات درج کروائے لیکن عدالت سے ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہوا اور محمد نواز شریف کو صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاست میں منفی کردار ادا کرنے سے بچنا چاہیئے اور ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے کام کرنا چاہیئے۔

مزید خبریں