وزیر مملکت حنا ربانی کھر سے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی ملاقات

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے یورپی پارلیمنٹ کے چار اراکین نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے یہ اراکین ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ملاقات کے دوران یورپی پارلیمنٹ کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سیلاب کی صورتحال، جی ایس پی پلس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی مسائل سمیت وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔