وزیر مملکت زرتاج گل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو ضمانت ملی ہے، وہ منشیات کیس سے بری نہیں ہوئے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مجرم کو ضمانت کا حق حاصل ہوتا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت مکمل طور …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو ضمانت ملی ہے، وہ منشیات کیس سے بری نہیں ہوئے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر مجرم کو ضمانت کا حق حاصل ہوتا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت مکمل طور پر عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا، اینٹی نارکوٹکس فورس کے پاس ان کے خلاف بہت ثبوت موجود ہے ۔ زرتاج گل نے کہا کہ شریف فیملی بڑے پیمانے پر ملک میں کرپشن میں ملوث رہی ہے، ملک میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنے پریس کانفرنس کی جس کی ملکیت سے وہ انکار کر رہے ہیں، زرتاج گل نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں کی کرپشن سے بخوبی آگاہ ہے۔

مزید خبریں