17.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ کے عشائیے میں شرکت...

وزیر مملکت طلال چوہدری کی برطانوی وزیر داخلہ کے عشائیے میں شرکت ،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے برطانیہ کے سرکاری دورہ کے موقع پر برطانیہ کے وزیر داخلہ یویٹ کوپر کی جانب سے دورے پر آنے والے وزراء کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔تقریب کے دوران، طلال چوہدری نے برطانوی وزیر کے ساتھ مختلف دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر کی اہمیت کو اجگر کیا گیا۔ طلال چوہدری برطانیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ کے ساتھ اہم ملاقاتوں کے دوران موثر بارڈر مینجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔طلال چوہدری نے ہے کہا کہ پاکستان موثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کے استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بارڈر سیکیورٹی اور امیگریشن کے لیے سخت اقدامات پر زور دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں