وزیر مملکت طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانونی وآئینی ماہرین اور عام لوگوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کو مسترد کردیا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی جانب سے ریویو پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات بڑے واضح ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانونی وآئینی ماہرین اور عام لوگوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کو مسترد کردیا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی جانب سے ریویو پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات بڑے واضح ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو ہر پاکستانی کی طرح فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے اور انہیں یہ حق دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری نے کہاکہ جی ٹی روڈ کے ذریعے میاں نواز شریف کے لاہور کے سفر کے دوران اور این اے 120 کی کارنر میٹنگز میں پاکستان کے لوگوں نے نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا اوران کے خلاف فیصلہ مسترد کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریویو پٹیشن نااہلی سے متعلق فیصلہ میں غلطیوںکو دور کرنے کے لئے فائل کی گئی ہے ۔ ہم کوئی رعائت نہیں مانگ رہے بلکہ صرف میاں نواز شریف کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر 2009ءمیں لانگ مارچ کے بعد سپریم کورٹ کے معذول ججز بحال ہو سکتے ہیں تو ایک منتخب وزیراعظم کی اپیل کیوں نہیں سنی جاسکتی ۔ طلال چوہدری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے ، سزا آئین بنانے والوں کو نہیں کو نہیں ملنی چاہیے۔ اگر ایک منتخب وزیر اعظم کو ایک مفرور کی پٹیشن پر نااہل قرار دیاجاسکتا ہے تو اسے کیوں نہیں پکڑاجاسکتا۔

مزید خبریں

Leave a Reply