اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا، کسی فلیٹ، منی لانڈرنگ یا اثاثے چھپانے سے ان کا کوئی تعلق نہیں اس لئے ان کا نام نکالنے کیلئے عدالت سے درخواست کریں گے، عمران خان نے گارڈین اخبار کی سٹوری سے دستاویز میڈیا کو جاری کی ہیں اور اس پر ایک دھبہ …
وزیر مملکت محمد زبیر ، پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا اور دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا، کسی فلیٹ، منی لانڈرنگ یا اثاثے چھپانے سے ان کا کوئی تعلق نہیں اس لئے ان کا نام نکالنے کیلئے عدالت سے درخواست کریں گے، عمران خان نے گارڈین اخبار کی سٹوری سے دستاویز میڈیا کو جاری کی ہیں اور اس پر ایک دھبہ لگا کر اسے مبہم بنانے کی کوشش کی گئی ہے، اس دستاویز کو ”منروا“ نے مسترد کر دیا ہے، جہانگیر ترین خان اور عمران خان دونوں بابائے آف شور ہیں، ان کے بوگس ثبوت پہلے بھی مسترد ہو چکے ہیں ایک مرتبہ پھر انہوں نے بوگس ثبوتوں کی بنیاد پر ایک ہنگامہ برپا کیا ہے، عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کے حوالہ سے انہیں بات نہیں کرنی چاہئے، ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں صرف عمران خان کی پریس کانفرنس کے ردعمل کے طور پر اپنی بات کر رہے ہیں، اگر ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو یہ عدالت میں پیش کریں۔ منگل کو وزیر مملکت محمد زبیر نے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا اور دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس کی اور کچھ کاغذات بھی میڈیا کو جاری کئے حالانکہ یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور ججوں نے اس سے قبل بھی ریمارکس دیئے کہ باہر بیٹھ کر عدالتیں نہ لگائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ردعمل کے طور پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگر جب ہمارے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا ہوتا ہے تو محمد نواز شریف کے چاہنے والے بھی ہمارا ردعمل جاننا چاہتے ہیں ۔








