وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا نواز شریف پارک میں لیڈیز گالا 2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،فومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے صرف 7دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے،یہ فیصلہ ایک آمر کے سامنے ڈٹ جانے والی نہتی عورت محترمہ کلثوم نواز کے ساتھ بھی …

راولپنڈی ۔ 22 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،فومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے صرف 7دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے،یہ فیصلہ ایک آمر کے سامنے ڈٹ جانے والی نہتی عورت محترمہ کلثوم نواز کے ساتھ بھی انتقام ہے،محمد نواز شریف عوام کے امانت ووٹ کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،بیمار بیوی کے تیمارداری کے لئے استثنی نہ دیئے جانے کا فیصلہ محمد نواز شریف کی ووٹ کے تقدس کے لئے حق و سچ کی جنگ کے عزم کو مزید مضبوط کریگا ،عوام کی خدمت پر ہر بار نواز شریف سے بدلہ لیا گیا اور اب ووٹ کی عزت کروانے کا بدلہ لیا جا رہا ہے،6ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی 22مارچ 2018تک ہمارے قائد محمد نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی یوم پاکستان جمہوریت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے،دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے پاکستان میں 70سال بعد بھی اگر کوئی لیڈر ملک کی تعمیر میں مصروف ملے گا تو اسکا نام ہے محمد نواز شریف ۔وہ جمعرات کو نواز شریف پارک میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی (پی ایچ اے) کے زیر اہتمام لیڈیز گالا 2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔