سمرقند۔5نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے چین کے وزیرِ تعلیم ہُوائی جن پینگ سے ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ یونیسکو کی 43ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، فنی و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل لرننگ اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا …
وزیر مملکت وجیہہ قمر کی چین کے وزیر تعلیم سے سمرقند میں یونیسکو کی 43ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر ملاقات، تعلیم، فنی و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل لرننگ اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
سمرقند۔5نومبر (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے چین کے وزیرِ تعلیم ہُوائی جن پینگ سے ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقدہ یونیسکو کی 43ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، فنی و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل لرننگ اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وجیہہ قمر نے چین کی جانب سے پاکستان میں تعلیمی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبوں خصوصاً سی پیک کے تحت جاری تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تعلیم میں شمولیت، جدت اور ہنر پر مبنی سیکھنے کو فروغ دینے کے لئے جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے تاکہ نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔چینی وزیرِ تعلیم ہُوائی جن پینگ نے پاکستان کی تعلیم کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اس شعبے بالخصوص اساتذہ کی تربیت، علمی تحقیق، طلبہ کے تبادلے اور تعلیمی ٹیکنالوجی کے استعمال میں مزید تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے ۔
دونوں ممالک نے سائنسی، تکنیکی اور فنی تعلیم کے مشترکہ پروگراموں کے فروغ اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ پائیدار سماجی و معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔اس موقع پر پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور تعلیم کو ترقی و خوشحالی کا بنیادی ذریعہ قرار دینے کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔








