وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بدعنوانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بدعنوان عناصر کا احتساب موجودہ حکومت کا نعرہ ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور حکومت اس معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بدعنوانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بدعنوان عناصر کا احتساب موجودہ حکومت کا نعرہ ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور حکومت اس معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو پہلے ہی بدعنوانی کیسز کا سامنا ہے انہیں نیب قوانین پر تبادلہ خیال کرنے نیب قوانین میں ترامیم کیلئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی میں بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیے۔ علی محمد خان نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ضروریات کو پورا کرنا ملک کے حق میں ہے اور اپوزیشن کو قومی معاملات خصوصاً ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) حکومتوں کی بدعنوانیوں کی وجہ سے دونوں جماعتوں کو مسترد کیا ہے۔