وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ریجنل بلڈ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ریجنل بلڈ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بلڈ سنٹر کی تعمیر اور مشینری کی خریدکے لئے 175 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو جرمن حکومت کی مدد بذریعہ کے ایف ڈبلیو جرمن ڈویلپمنٹ بینک کی جائے گی۔ تقریب میں جرمن حکومت کی نمائندگی ہیڈ آف ڈویژن …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ریجنل بلڈ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بلڈ سنٹر کی تعمیر اور مشینری کی خریدکے لئے 175 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو جرمن حکومت کی مدد بذریعہ کے ایف ڈبلیو جرمن ڈویلپمنٹ بینک کی جائے گی۔ تقریب میں جرمن حکومت کی نمائندگی ہیڈ آف ڈویژن افغانستان/پاکستان ڈاکٹر ہیننگ پلیٹ اور کنٹری ڈائریکٹر کے ایف ڈبلیو وولف گینگ مولرز نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ جمال یوسف، پروفیسر حسن عباس ظہیر پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام ، ڈاکٹر معصومہ زیدی ہیلتھ سیکٹر کوآرڈینیٹر کے ایف ڈبلیو بھی موجود تھے۔اسلام آباد سنٹر ان 15 ریجنل بلڈ سنٹرز میں سے ایک ہے جو پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں بنائے یا اپ گریڈ کئے جائیں گے۔

Leave a Reply