وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے چار افسران کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کے چار افسران کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ معطل کئے گئے افسران میں ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل ، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس سہیل انجم ، ڈائریکٹر انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس آصف جاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹریٹ لائٹس عرفان کھوکھر شامل ہیں۔ان افسران …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کے چار افسران کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ معطل کئے گئے افسران میں ممبر انجینئرنگ شاہد سہیل ، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس سہیل انجم ، ڈائریکٹر انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس آصف جاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹریٹ لائٹس عرفان کھوکھر شامل ہیں۔ان افسران کو وزیر اعظم کی طرف سے خصوصی ہدایات دی گئی تھیں کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کے نظام خصوصاًسیکٹروں کے اندر چھوٹی سڑکوں اور گلیوں میں کھمبوں پر روشنی کی فراہمی کا فوری انتظام کیا جائے ۔سی ڈی اے مقررہ وقت پر تفویض کئے گئے اہداف حاصل نہ کر سکا۔وزیر اعظم کی طرف سے ان احکامات پر عمل درآمد میں ناکامی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا جس پر انھوں نے وزارت کیڈ کو سی ڈی اے کے چار متعلقہ افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply