وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کا سوئٹزر لینڈ کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ اپنے تعلقات کے قیام سے اب تک پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ گورننس، روزگار، تعلیم اور فنون و ثقافت کے شعبوں میں سوئٹزر لینڈ کا تعاون قابل تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں سوئٹزر لینڈ کے قومی دن کے موقع پر یہاں منعقدہ استقبالیہ …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ اپنے تعلقات کے قیام سے اب تک پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ گورننس، روزگار، تعلیم اور فنون و ثقافت کے شعبوں میں سوئٹزر لینڈ کا تعاون قابل تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں سوئٹزر لینڈ کے قومی دن کے موقع پر یہاں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں سفارتکاروں، سیاستدانوں، سینئر حکومتی و سول افسران اور فنکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔وزیر منصوبہ بندی نے قدرتی آفات میں سوئٹزر لینڈ کی جانب سے انسانی امداد کا خصوصی ذکر کیا اور مختلف ٹاپ سوئس کمپنیوں کے کردار کو اجاگر کیا جس کی مصنوعات روز مرہ استعمال کا اہم جز بن چکا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مقیم 28 لاکھ افغان مہاجرین کو بہتر صفائی اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم کرنے میں سوئس کردار کو بھی سراہا

مزید خبریں

Leave a Reply