وزیر کھیل پنجاب کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے اجلاس

لاہور۔9فروری (اے پی پی):وزیر پنجاب کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیر صدارت''کھیلتا پنجاب پنک گیمز''کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایونٹ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔صوبائی وزیر کھیل نے اجلاس میں پنک گیمز کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سپورٹس بورڈ پنجاب سمیت تمام متعلقہ محکموں کو واضح ذمہ داریاں …

لاہور۔9فروری (اے پی پی):وزیر پنجاب کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیر صدارت”کھیلتا پنجاب پنک گیمز”کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایونٹ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔صوبائی وزیر کھیل نے اجلاس میں پنک گیمز کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سپورٹس بورڈ پنجاب سمیت تمام متعلقہ محکموں کو واضح ذمہ داریاں سونپ دیں۔اجلاس میں رہائش، ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی، پارکنگ، کھانے پینے اور دیگر سہولیات سے متعلق امور پر خصوصی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”کھیلتا پنجاب پنک گیمز”کا باقاعدہ آغاز 11 فروری سے ہونے جا رہا ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ سال 2026 کا پہلا بڑا میگا ایونٹ ہوگا جس میں صوبہ بھر سے خواتین کھلاڑی بھرپور شرکت کریں گی،پنک گیمز میں پنجاب کی 9ڈویژنز سے 21 سال سے کم عمر تقریباً 3400 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی

جو 20 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی جبکہ ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر کھیل نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ہماری بیٹیاں اور بہنیں صوبے کا فخر ہیں،ان کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔کھلاڑیوں کے لیے معیاری قیام و طعام، صاف ستھری رہائش، بروقت ٹرانسپورٹیشن، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسٹیڈیم میں واک تھرو گیٹس، اضافی باتھ رومز، پارکنگ کے بہترین انتظامات، تماشائیوں کے بیٹھنے کی مناسب جگہ، داخلی و خارجی راستوں کی سہولت اور اسٹیڈیم کے اطراف رکاوٹوں کے خاتمے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنک گیمز خواتین کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جبکہ حکومت پنجاب خواتین کو کھیلوں میں آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔اجلاس میں وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب ملک سلیمان، سیکرٹری اسپورٹس محمد علی، نمائندگان ضلعی انتظامیہ اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔