وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کا جیلانی پارک میں گل دائودی نمائش کا دورہ

127

لاہور۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے جیلانی پارک میں گل دائودی نمائش کا دورہ کیا، وائس چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کو خوش آمدید کہا،وزیر ہائوسنگ نے وائس چیئرمین پی ایچ اے کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ناشتے میں بھی شرکت کی۔ معاون خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک ،ایم پی اے سمیع اللہ خان نے بھی شرکت کی۔پارلیمانی سیکرٹری ہاوسنگ سلطان باجوہ، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو بھی موجود تھے، اس موقع پر وزیر ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ سورج کی کرنوں کے سائے تلے گل دائودی کے پھول مزید فرحت بخش نظر آرہے ہیں

شہریوں کا ورکنگ ڈے میں بھی صبح کے اوقات میں آنا نمائش کی کامیابی کا ثبوت ہے، دس روزہ نمائش جاری ہے،شہری فیملیز کے ہمراہ نمائش دیکھنے ضرور آئیں،شام کے اوقات میں پارک میں دلکش روشنیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، بڑی تعداد میں شہریوں نے بلال یاسین کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں،ناصربھولو پہلوان ،شاہ رخ بٹ، عظمت بٹ،کرنل (ر ) امجد گیلانی،بائو جاوید،چودھری شفیق، چودھری قیصر،محمد حسن،میاں اشعر، کامل بٹ،منصور بٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔