وسطی کینیا میں ٹریفک حادثہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک

نیروبی۔29مارچ (اے پی پی):کینیا کے وسطی علاقے نیئری کاؤنٹی میں ایک ٹرک اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق سنٹرل ریجنل ٹریفک انفورسمنٹ آفیسر الزبتھ ویوی کے مطابق یہ حادثہ نیئری-نیاہورو روڈ پر پیش آیا جہاں 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ …

نیروبی۔29مارچ (اے پی پی):کینیا کے وسطی علاقے نیئری کاؤنٹی میں ایک ٹرک اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق سنٹرل ریجنل ٹریفک انفورسمنٹ آفیسر الزبتھ ویوی کے مطابق یہ حادثہ نیئری-نیاہورو روڈ پر پیش آیا جہاں 10 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انہوں نے بتایا کہ لکڑی سے لدا ٹرک سائیکل سواروں کو بچانے کے لیے مڑا جس کے نتیجے میں سامنے سے آنے والی 14 نشستوں والی منی بس سے اس کا خوفناک تصادم ہو گیا، جس سے شدید تباہی پھیلی۔کینیا کے صدر ولیم روٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور کہا کہ قومی حکومت، نیئری کاؤنٹی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ سیفٹی اتھارٹی نے اس واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور ایک ایسے ٹرک کے باعث پیش آیا جو ممکنہ طور پر فنی طور پر درست حالت میں نہیں تھا اور بے قابو ہو گیا۔

مزید خبریں