اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع کے دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم بھرپور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج …
وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا یوم دفاع کے دن کے حوالے سے پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع کے دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم بھرپور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے موثر انداز میں دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی۔








