اسلام آباد ۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 21 صالح بھوتانی سے متعلق کیس کی سماعت وکیل فاروق ایچ نائیک کی استدعا پر 18 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ حلقہ پی بی 21 صالح بھوتانی سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی عدالت نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا …
وفاقی آئینی عدالت ،بلوچستان کے حلقہ پی بی 21 صالح بھوتانی سے متعلق کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 21 صالح بھوتانی سے متعلق کیس کی سماعت وکیل فاروق ایچ نائیک کی استدعا پر 18 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ حلقہ پی بی 21 صالح بھوتانی سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی
عدالت نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکلا تیار ہیں تو عدالت مقدمہ سننے کو تیار ہے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ٹریبونل میں ایشوز فریم ہو چکے ہیں جبکہ وکیل خواجہ حارث نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ حقائق کے تنازعہ کا نہیں ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے سماعت کو آئندہ تاریخ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔








