وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو کورونا سے بچاﺅ کیلئے آگاہی سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے،گور نر پنجاب

لاہور۔6جون (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوام سے کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس اوپیز پر عمل کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا اگرعوام نے کورونا کے معاملے پر مزید غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تبا ہ کن ہوگا۔ہمارے پاس اب ایس اوپیز پر عمل کر نے کے سواکوئی راستہ نہیں ۔اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت کورونا کا …

لاہور۔6جون (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے عوام سے کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس اوپیز پر عمل کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا اگرعوام نے کورونا کے معاملے پر مزید غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تبا ہ کن ہوگا۔ہمارے پاس اب ایس اوپیز پر عمل کر نے کے سواکوئی راستہ نہیں ۔اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت کورونا کا شکارہونیوالے ڈاکٹر ز طبی عملے سمیت ہر متاثرہ شخص کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں ایک بار پھر عوام سے اپیل کر تاہوں کہ خدا کیلئے وہ کورونا وباءکو سنجیدہ لیں اور اسکے بچاﺅ کیلئے فوری طورپر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سڑکوں اور مارکیٹوں میں جانے سے کورونا ختم نہیں ہوگا بلکہ اس سے کورونا میں مزید شدت آئیگی اس لیے ضرور ت اس بات کی ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے اہم کردار ادا کر نیوالے ڈاکٹر امجد ثاقب بھی کوروناکا شکار ہوچکے ہیں مَیں دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں سمیت کورونا کا شکار ہونیوالے تمام افراد کو جلد ازجلد صحت یابی عطاءفرمائے اور ڈاکٹر زسمیت جو لوگ کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو کورونا سے بچاﺅ کیلئے آگاہی سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے مگر اب عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کر یں۔