شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے وفاقی بجٹ 2026-27کو ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ معروف سینئر اداکار نیئراعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں متوازن اور حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کرنا ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم حکومت نے عوامی فلاح، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کے استحکام کو مدنظر …
وفاقی بجٹ ،ملکی معیشت کے استحکام کیلئے خوش آئند ہے ، اداکارنیئراعجاز ،گلوکارہ شبنم مجید

مزید خبریں
لاہور۔12جون (اے پی پی):شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے وفاقی بجٹ 2026-27کو ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ معروف سینئر اداکار نیئراعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں متوازن اور حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کرنا ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم حکومت نے عوامی فلاح، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کے استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت اقدامات کیے ہیں-سینئر اداکار نے اپنے تاثرات میں کہا کہ بجٹ میں معیشت کی بہتری، صنعتی شعبے کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ فنون لطیفہ اور تفریحی صنعت سے وابستہ افراد کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملک کی معیشت مستحکم ہوتی ہے تو ثقافتی اور تخلیقی شعبوں کی ترقی کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا ہوتا ہے۔
معروف گلوکارہ شبنم مجید نے بجٹ کے بارے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے دوران فلم انڈسٹری، تھیٹر، موسیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ تخلیقی صلاحیتیں موجود ہیں اور اگر فنکاروں کو مناسب سہولیات، تربیت اور مالی معاونت فراہم کی جائے تو ملکی ثقافت کو عالمی سطح پر مزید موثر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل، نوجوانوں کے لیے مواقع اور کاروباری شعبے کے لیے مراعات سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔






