وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

254

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔جمعہ کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ایس ایس سی پارٹ ٹو کے نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا والدین اور اساتذہ کی بھی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ سائنس گروپ میں زبیدہ نصیب آرمی پبلک سکول ای ایم ای کالج کیمپس پشاور روڈ راولپنڈی نے1087 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گلوبل سکول سسٹم رینج روڈ راولپنڈی کینٹ کی طالبہ حجاب فاطمہ نے 1085 کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آرمی پبلک سکول گولڈہ کمپس پشاور روڈ راولپنڈی کینٹ کی مصدق شہباز اور فاؤنڈیشن ماڈل سکول صفا ٹاؤن راولپنڈی فاطمہ واجب 1084 کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر رہے۔

ہیومینٹی گروپ میں فیوچر فاؤنڈیشن سکول مصریار روڈ راولپنڈی کینٹ کی اقصہ فاروق 1032 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جبکہ ڈی ایچ اے سکول فار گرلز فیس V لاہور کی انائزہ جلیل 1025 نمبرز کے ساتھ دوسرے اور انسٹیٹیوٹ اف اسلامک سائنس اسلام آباد کہ محمد انس 1014 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلان کی جانے والی نتائج کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ٹو گیمچانات میں کل 128764 اب امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 114324 ریگولر اور 14440 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔ ریگولر امیدواروں میں سے 104899 جبکہ پرائیویٹ میں سے 7852 امیدوار پاس ہوئے۔ ریگولر امیدواروں میں کامیابی کا تناسب 92 عشاریہ 29 فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ امیدواروں میں یہ تناسب 55عشاریہ 40 فیصد رہا۔

وفاقی تعلیم بورڈ کی جانب سے ایس ایس سی پارٹ ون کے نتائج میں 133490 ریگولر امیدواروں میں سے 81583 پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 61 عشاریہ 78 فیصد رہا جبکہ 11430 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 2468 پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 22.21 فیصد رہا ۔