وفاقی تعلیمی بورڈ ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پارٹ ٹو)کے سالا نہ نتائج کا اعلان (کل) کرے گا

191

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ (کل)پیر کو ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (پارٹ ٹو)کے سالا نہ نتائج کا اعلان کرے گا۔ نتائج کا اعلان دن دو بجے کیا جائے گا۔ طالب علموں کو نتائج ان کی جا نب سے دیئے گئے موبائل فون نمبرز پر بھی بھیجے جائیں گے۔ نتائج کے اعلان کے لئے تقریب کا ا نعقاد بھی کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈر بچوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔جس میں سابق وزیر تعلیم وزیر تعلیم انجنئیر بلیغ الرحمان مہمان خصوصی ہوں گے۔