اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو ہوگا۔ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی ریٹرنگ آفیسر کے فرائض سرانجام …
نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو ہوگا۔ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی ریٹرنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کل پیر کو دوبجے تک داخل کرائے جا سکیں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال اسی روز تین بجے سپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) نے نئے قائد ایوان کے لئے سینئیر (ن) لیگی راہنماءشاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا ہے تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو نامزد کیا ہے جبکہ پی پی اور ایم کیو ایم کی جانب سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔








