اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):حکومت آزادکشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین پر مشتمل ایک ثالثی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،دوران احتجاج کسی بھی قسم کے جانی نقصان،سرکاری عمارتوں،ٹیلی کام ٹاورز اور دیگر آلات کے نقصان کی صورت میں عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت مکمل طور پر ذمہ دار و جواب …
وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین پر مشتمل ایک ثالثی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، چیف سیکرٹری آزادکشمیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):حکومت آزادکشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین پر مشتمل ایک ثالثی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،دوران احتجاج کسی بھی قسم کے جانی نقصان،سرکاری عمارتوں،ٹیلی کام ٹاورز اور دیگر آلات کے نقصان کی صورت میں عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت مکمل طور پر ذمہ دار و جواب دہ ہو گی اور متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بدھ کو چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی پیش کردہ تجاویز و مطالبات کے سلسلے میں حکومت آزاد جموں و کشمیر فیصلہ جات اور اقدامات کی توثیق کرتی ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر بہت مثبت پیش رفت ہوئی جس کو چند عناصر نے خراب کیا۔
حکومت ایک دفعہ پھر عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتی ہے۔اس سلسلے میں ایک ثالثی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین حصہ لیں گے۔اگر عوامی ایکشن کمیٹی اس فیصلے کو باضابطہ طور پر قبول کر لیتی ہے تو ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے لئے اپنے ممبران نامزد کر دیں۔دوران احتجاج کسی بھی قسم کے جانی نقصان،سرکاری عمارتوں،ٹیلی کام ٹاور ز اور دیگر آلات کے نقصان کی صورت میں عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت مکمل طور پر ذمہ دار و جواب دہ ہو گی اور متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی ایکشن کمیٹی سے توقع ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث افراد کو فوری حکام کے حوالے کرے تاکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکے۔
آزاد کشمیر حکومت امید کرتی ہے کہ عوامی مشکلات اور مالی نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی اس پیشکش کو مثبت انداز میں قبول کرے گی۔








